• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو چیف انجینئرز کو ڈپٹی ڈائریکٹرز،ایگزیکٹو انجینئرز کیخلاف محکمانہ کارروائی کا اختیار تفویض

ملتان (سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد نے چیف انجینئرز کو آپریشن سرکلوں ،مختلف شعبوں کی انتظامی ذمہ داریاں، گریڈ 18کے ڈپٹی ڈائریکٹرز،ایگزیکٹو انجینئرز کے خلاف محکمانہ کاروائی کرنے کی ذمہ داریاں تفویض کردی ہیں۔ چیف انجینئر پلاننگ اینڈ انجینئرنگ میپکو /سرکل مانیٹر چوہدری خالد محمود کو ملتان،خانیوال سرکلوں، پلاننگ اینڈ انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ، میٹریل مینجمنٹ، پروکیورمنٹ ڈسٹری بیوشن اور کنسٹرکشن ڈائریکٹوریٹ کا ایڈمنسٹریٹوکنٹرول اور محکمانہ کاروائی کرنے کے فرائض سونپے ہیں جبکہ چیف انجینئر،کسٹمرسروسز ڈائریکٹر،سرکل مانیٹر سید جواد منصوراحمد کو بہاولپور،رحیم یار خان سرکلوں، کمرشل ڈائریکٹوریٹ، شعبہ مانیٹرنگ اینڈ سرویلنس اور شعبہ انٹرنل آڈٹ کی انتظامی ذمہ داریاں اور گریڈ18کے تمام افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی کرنے کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔
ملتان سے مزید