ملتان (سٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے اپنے بیان میں کہا امریکی صدر ٹرمپ کی حلف برادری میں پاکستان سے صرف نوجوان قائد بلاول بھٹو زرداری کو مدعو کرنا پاکستان کیلئے اعزاز بھی ہے اور بین الاقوامی سطح پر بلاول بھٹو زرداری کی سیاسی بصیرت کا اعتراف ہے انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ ملک میں نفرت و انارکی کی سیاست کی ہے انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل پاکستان پیپلزپارٹی اور نوجوان قائد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ہے کیونکہ پاکستان کے داخلی و خارجی مسائل کا حل پیپلزپارٹی کے قائدین صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے پاس ہے۔