ملتان (سٹاف رپورٹر)ایس ایچ او شعیب احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈبل پھاٹک ناز سینما کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد شریف ولد محمد بخش کو گرفتار کر لیا،کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 90 مختلف رنگوں کی پتنگیں برآمد کی گئیں، جو پتنگ بازی کے لیے ذخیرہ کی گئی تھیں،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔