• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قانون کی حکمرانی کیلئے وکلاء کا کرداراہم رہا،گورنرپنجاب

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پیپلز لائرز فورم کے وفد نے ملاقات کی ،قیاد ت صدر سیدقمر عباس اور جنر ل سیکرٹری خرم ضیا بھٹی نے کی ،گورنر نے کہاکہ ملک میں قانون کی حکمرانی، آئین کی بالادستی، جمہوریت کی بحالی اور سیاسی استحکام کے لیے وکلا کا کردار اہم ہے۔ وفد نے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ، دریں اثنا گو رنرپنجاب سے پی ایس ایف پنجاب کے وفد نے حافظ عامر شہزاد اورقمر خان کی قیادت میں ملاقات کی۔ سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ طلباء یونین کی بحالی میں اپنا کردار ادا کروں گا۔ انہوں نے مراکش کشتی حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ انسانی سمگلر اور سہولت کار بھی سخت سزا کے مستحق ہیں ۔
لاہور سے مزید