لاہور(خبرنگار)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے مفتی محمدحسین نعیمی ؒ اورڈاکٹرسرفراز نعیمی شہیدؒ کی یاد میں ”سالانہ مفتی اعظم پاکستان سیمینار“سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ مدارس کے حوالے سے منفی پراپگنڈہ بند کیا جائے۔حکومت کوقانون سازی کیلئے تمام سٹیک ہولڈر کی مشاورت کیساتھ آگے بڑھنا چاہیے ، صدارت مفتی عبدالعلیم سیالوی نے کی مفتی حافظ عبدالستارسعیدی، ڈاکٹر طاہر رضا بخاری،ڈاکٹر حسیب قادری، پروفیسرمیرآصف اکبر،قاضی عبدالغفار،مفتی نعیم جاوید نوری،مولانا محمدعلی نقشبندی ودیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔