• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتحاد بین المسلمین و اتحاد بین المذاہب کو فروغ دیا جا رہا ہے، صوبائی وزراء

لاہور (جنرل رپورٹر) صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق، صوبائی وزیر اوقاف چوہدری شافع حسین اور صوبائی وزیر و کو چیئرمین بلال یاسین کی جامعہ اشرفیہ لاہور میں آمد ہوئی ہے۔ اس موقع پر چیئرمین علماء کونسل پاکستان مولانا طاہر محمود اشرفی بھی موجود تھے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی بھی ہمراہ تھے۔ صوبائی وزراء نے جامعہ اشرفیہ کے منتظمین سے ملاقات کی اور طلباء کے ہمراہ روزہ بھی افطار کیا۔ اس موقع پر مولانا اسد عبید، مولانا امجد خان، مولانا زبیر، کرکٹر ثقلین، دیگر علماء کرام و جامعہ کے دیگر عہدیداران موجود تھے، صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق اتحاد بین المسلمین و اتحاد بین المذاھب کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ جامعہ اشرفیہ میں سینکڑوں طلباء کو جدید دینی و دنیاوی تعلیمی ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔ تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ قیام امن میں علماء کرام کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

لاہور سے مزید