کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد گل خروٹی نےکہا ہے کہ شہر میں بلا تعطل پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ،غیر قانونی کنکشن اور بورنگ کرنے والوںکیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی،عوام ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے واسا واجبات ادا کریںجنگ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں پانی کی سپلائی کے مختلف امور پر غور کیا جارہا ہے،شہریوں کو بلاناغہ صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،بوسیدہ پائپ لائنوں کی مرمت جلد شروع کی جائے گی ،واساکے ریکوری سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے اقدامات کا آغاز کردیا ہے،غیر قانونی بورنگ کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، شہر میں بلا تعطل پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اس ضمن میں کسی قسم کی کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔