کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے کامرس کی چیئر پرسن انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ قانونی تجارت کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی سرحدوں پر پھنسے کنٹینرز کے معاملے کے حل کے لیے اقدامات اٹھائے جائیںان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے کامرس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے صدر حاجی محمد ایوب مریانی‘ سنیئر نائب صدر حاجی اختر کاکڑ ریپ کے چیئرمین ملک فیصل جہانگیر نے خصوصی طور پر شرکت کی انوشہ رحمن نے کہاکہ ہمسائیہ ممالک کے ساتھ بارڈرز مارکیٹ کا قیام عمل میں لاکر کاروبار کو مزید آسان بنایاجائے گاانہوں نے ہدایت کی کہ قانونی تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔