کوئٹہ(پ ر)جان محمد روڈ و ملحقہ علاقوں میں بجلی کی طویل و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے، بجلی بندش اور وولٹیج میں کمی بیشی سے برقی آلات جل رہے ہیں، حکام نے نوٹس نہ لیا تو احتجاج پر مجبور ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار سابق کونسلر و سماجی رہنما محمد ایاز مٹھو و دیگر نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کئی ماہ سے جان محمد روڈ اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی طویل و غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہورہا ہے، کب بجلی آئے اور کب جائے کسی کو معلوم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ طویل لوڈشیڈنگ سے امور خانہ داری سمیت کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہورہی ہیں۔ انہوں نے کیسکو چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر جان محمد روڈ پر بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے مسئلے کا حل نکالا جائے۔