• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا محمد شفیع اوکاڑویؒ سچے عاشق رسولؒ اور مردِ حق تھے، علما و مقررین

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت ِ اہلِ سنّت کے بانی خطیب ِ اعظم مولانا محمد شفیع اوکاڑویؒ کا 42 واں سالانہ دو روزہ مرکزی عرس مجامع مسجد گُل زارِ حبیب، گلستانِ اوکاڑوی (سولجر بازار) میں مولانا اوکاڑوی اکادمی (العالمی) اور گُل زارِ حبیب ٹرسٹ کے زیر اہتمام عقیدت و محبت سے منایا گیا۔ اس موقع پر کتابی سلسلہ ”الخطیب“ کا سالانہ یادگاری مجلہ شائع ہوا۔متعدد تنظیموں اور حلقوں کی طرف سے حضرت خطیب ِ اعظم کے مرقد مبارک پر چادر پوشی و گُل پاشی کی گئی اور دنیا بھر میں سالانہ عالمی یومِ خطیب ِ اعظم کے اجتماع ہوئے۔ علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی کے اعلان کے مطابق تمام اہلِ عقیدت نے مزار شریف پر کپڑوں کی زیادہ چادریں چڑھانے کیبجائے حضرت خطیب ِ اعظم کے ایصالِ ثواب کے لیے مستحق افراد کو پوشاکیں تقسیم کیں۔ مولانا شاہ احمد رضا خاں بریلوی کے مرید 140 سالہ بزرگ سید نذر حسین شاہ نے خصوصی طور پر عرس مبارک کی محفل میں شرکت کی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید