کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی،ایوان میں پی ٹی آئی کے ارکان کااپنے بانی کی رہائی کیلئے احتجاج ۔ارکان کے ہاتھوں میں پلے کارڈ ز تھے ،زبردست نعرے بازی بھی کی گئی ،وقفہ سوالات کے دوران بھی پی ٹی آئی کے ارکان کا احتجاج،شور شرابہ ،پی ٹی آئی اراکین کا موقف تھا کہ انہیں سوالات کرنے کا موقع نہیں دیا جارہا۔ قائد حزب اختلاف علی خورشیدی نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ کراچی میں ٹریفک کا نظام بالکل تباہ ہوچکا ہے ۔ شہر میں 15منٹ کاسفر دو گھنٹے میں طے ہوتا ہے ۔اگر ٹریفک پولیس سے کام نہیں ہورہا تو اراکین اسمبلی ڈیوٹی لگادیں ۔تفصیلات کے مطابق پیر کو سندھ اسمبلی میں محکمہ بلدیات کے وقفہ سوالات کے دوران ارکان کے مختلف تحریری اور ضمنی سوالوں کو جواب دیتے ہوئے سندھ کے وزیر بلدیات سیعد غنی نے کہا ہے کہ کے ڈی اے اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے قوانین تبدیل کئے گئے ہیں،حیدرآباد میں فائر فائٹنگ کا کوئی معقول انتظام کرنے کی کوشش کی جارہی ۔ایم کیو ایم کے مہیش کمار نے اپنے توجہ دلاو¿ نوٹس میں کہا کہ چھوٹی عمر کی شادیوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور سندھ میںجبری شادیاں بھی ہو رہی ہیں جبکہ جبری مذہب تبدیلی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ۔