کراچی( اسٹاف رپورٹر) بیوروکریٹ اور نان پی ایچ ڈی وائس چانسلر لانے کی کوششوں کے خلاف پیر کو تیسرے روز بھی سندھ کی جامعات میں تدریسی عمل معطل رہا۔ صدر انجمن اساتذہ جامعہ کراچی ڈاکٹر محسن علی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت سندھ کا جامعات کے وائس چانسلر کے معیار کو تبدیل کرنا جامعات کی خود مختاری اور ان کے معیار کو گرانے کے مترادف ہے۔ حکومت اپنے فیصلے کو واپس لے ورنہ احتجاج اور زیدی ہوجائے گا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید