کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ کی سابق کنوینر ڈاکٹر عمران فاروق کی والدہ کے سوئم میں چئیرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، مرکزی کمیٹی کے ارکان انیس قائم خانی، امین الحق، کیف الوری، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، سی او سی ممبران اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب اور انکے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔