کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کراچی بورڈ کے حالیہ امتحانی نتائج پر تحقیقات کے لیے سندھ اسمبلی نے 8 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ،سیکریٹری سندھ اسمبلی کی جانب سے جاری نوٹی فیکشن کے مطابق وزیر قانون و پارلیمانی افیئرز ضیاء الحسن لنجار کی طرف سے سندھ اسمبلی میں پیش کردہ قرارداد کی روشنی میں کراچی بورڈ کی طرف سے حالیہ امتحانی نتائج پر تحقیقات کے لیے 8 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید