• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فقیر کالونی، بین الصوبائی موٹرسائیکل لفٹر گروہ کے 6 کارندے گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )مومن آباد پولیس نے بین الصوبائی موٹرسائیکل لفٹر گروہ کے 6 کارندوں کو گرفتار کر لیا ۔پولیس کے مطابق ملزمان کو فقیر کالونی میں واقع مکان پر چھاپہ مار کارروائی میں گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان میں عمران، محمد مستقیم، رضوان، محمد طلحہ، ارسلان اور محمد کاشف ولد غلام رسول شامل ہیں۔ ملزمان کا ایک ساتھی ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس کاروائی کے دوران مکان سے چوری اور چھینی گئی موٹرسائیکلز کے انجن،3 عدد انجن نمبری (نمبر: 2425142)، 15 عدد موٹرسائیکل ٹینک ،3 عدد موٹرسائیکل سیٹس ، 20 عدد ہینڈل، ڈبل اسٹینڈ، رم، بریک لیور، رئیر چمٹا، فرنٹ فٹ ریسٹ لیور، سلینسر، مڈگارڈ و دیگر سامان برآمد ہوا۔ابتدائی معلومات کے مطابق برآمدہ تین انجن ان موٹرسائیکلز کے ہیں جوکہ چھینی اور چوری کی گئی ہیں۔ تمام تر برآمدہ چیچس/پارٹس چوری/چھینی گئی موٹرسائیکلز کے ہیں جن کی مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان سے گروہ کے دیگر ساتھی ملزمان کی تفصیلات حاصل کرلی گئی ہیں جن کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں جاری ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید