میلبرن (جنگ نیوز) آسٹریلیوی ٹی وی چینل ہوسٹ ٹونی جونز نے اپنے نسلی امتیاز کے حامل جملوں پر نواک جوکووچ سے معافی مانگ لی۔ جوکووچ نے آسٹریلین اوپن میں کوارٹر فائنل جیتنے کے بعد کورٹ میں انٹر ویو دینے سے انکار کر دیا تھا۔ کھیل کے بعد نیوز کانفرنس کے دوران جوکووچ نے کہا کہ آسٹریلین ہوسٹ نے سربیا کے شائقین کا مزاق اڑایا ہے جو توہین آمیز ہے۔ تاہم ٹی وی ہوسٹ جونز کے مطابق انہوں نے مذاقاً یہ سب کہا تھا۔