• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسنوکر چیمپئن شپ آج سے شروع

کراچی(اسٹاف رپورٹر)49ویں قومی اسنوکر چیمپئن شپ بدھ سے کراچی میں شروع ہورہی ہے ۔ فاتح کیوسٹ کو دو لاکھ اور رنرز اپ کو ایک لاکھ روپے ملیں گے۔ پیر کو کراچی کلب میں پی بی ایس اے کے صدر جاوید کریم اور چیئرمین عالمگیر شیخ نے پریس کانفرنس میں ٹورنامنٹ کی تفصیلات کا اعلان کیا۔ عالمگیر شیخ نے کہا کہ چیمپئن شپ کا فاتح کیوئسٹ دوحہ میں ایشین چیمپئن میں براہ راست کوالیفائی کرے گا۔ چیمپئن شپ کا فائنل جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا جائے گا ۔ ایونٹ مین 48کیوسٹ شرکت کر رہے ہیں ، تین بار ورلڈ اسنوکر چیمپئن محمد آصف کیلئے تین کروڑ اور احسن رمضان کیلئے ایک کروڑ روپے کی انعامی رقم اسپورٹس پالیسی کے تحت حکومت سے کلیم کریں گے۔

اسپورٹس سے مزید