کراچی(اسٹاف رپورٹر) کولمبو میں پاکستان پی ڈی ٹیم ، چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئی ۔ انگلینڈ کے ہاتھوں بھارت کی شکست کی وجہ سے پاکستان فائنل میں نہ پہنچ سکا۔ بھارت نے 6 میچوں میں سے 5 جیتے اور 1ہار کر 10پوائنٹس حاصل کیے، انگلینڈ نے 6 میچوں میں سے 4 جیت کر اور 2 ہار کر 8 پوائنٹس کے ساتھ فائنل میں جگہ بنائی ۔کولمبو میں بارش سے متاثرہ 5 اوورز کے میچ میں انگلینڈ پی ڈی کو 10 رنز سے شکست دے کرتیسری کامیابی حاصل کرلی۔ پاکستان نے 72 رنز بنائے۔ناکام ٹیم 5 اوورز میں 3 وکٹ پر 62 رنز بناسکی۔