کراچی(اسٹاف رپورٹر)انگلینڈ نے پاکستان انڈر کو آئی سی سی ویمنز انڈر19ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 6وکٹوں سے شکست دے دی۔ نائیجیریا نے نیوزی لینڈ کو 2 رنز سے شکست دیکر تاریخ رقم کردی۔ پیر کو بارش سے متاثرہ میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 13 اوورز میں 6 وکٹ پر 65 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ 6 وکٹ پر 63 رنز ہی بناسکی ۔ دیگر میچوں میں آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو دو وکٹ ، امریکا نے آئر لینڈ کو9 وکٹ سے، اسکاٹ لینڈ نے نیپال کو ایک وکٹ سے ، جنوبی افریقا نے سماو کو دس وکٹ سے شکست دے دی۔ دریں اثنا انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ دی جو 66 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ زوفشاں ایاز 15 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہیں۔ امرتھا سورن کمار نے 17 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ نے مطلوبہ اسکور 9.2 اوورز میں 4 وکٹ پر پورا کرلیا ۔ پاکستان ٹیم اپنا تیسرا اور آخری میچ بدھ کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔