کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس کی چھوٹی بہن انتقال کر گئیں۔ پیر کو ایک بیان میں محمد عباس نے کہا کہ چھوٹی بہن کی اچانک طبعیت خراب ہوئی جنہیں گوجرانوالہ کے اسپتال میں لے جایا گیا لیکن وہاں ان کا انتقال ہوگیا۔ اللہ پاک ان کے درجات بلند فرمائے ۔ مداحوں سے دعاؤں کی اپیل ہے ۔