• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹرائیک فورس کا ٹریننگ کیمپ جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹرائیک فورس کا ٹریننگ کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں جاری ہے۔کھلاڑیوں نے دو دن کے ریسٹ کے بعد پیر کو آؤٹ ڈور اور انڈور نیٹس میں بیٹنگ پریکٹس کی۔ ہیڈ کوچ عبدالرزاق نے مختلف ٹاسک دیئے۔کھلاڑیوں نے اسسٹنٹ کوچز ہمایوں فرحت اور کامران ساجد کی نگرانی میں پاور ہٹنگ ا سکلز، اسٹرائیک ریٹ میں بہتری اور بیٹنگ کرتے ہوئے کم سے کم ڈاٹ بالز کھیلنے کی مشقیں کی ۔کیمپ کا پہلا مرحلہ 30 جنوری کو ختم ہو گا ۔

اسپورٹس سے مزید