• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (جنگ نیوز)اولمپین جیولین تھروور ارشد ندیم نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔ پاکستان کو 40 برسوں بعد گولڈ میڈل جتوانے والے ایتھلیٹ نے بیت اللہ کے سامنے احرام میں سوشل میڈیا پر اپنی تصویر جاری کی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ پہلی بار عمرے کی سعادت حاصل کی ہے جس پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔ اس بابرکت موقع پر الحمداللہ پوری امت اور اپنے عزیز وطن کے لیے دعا کی، اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں کہ اسے ممکن بنایا۔
اسپورٹس سے مزید