کراچی (اسٹاف رپورٹر) سڈنی میں خواتین ایشزمیں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 57رنزسے شکست دے دی ۔ آسٹریلیا نےمقررہ اوورزمیں 7 وکٹ پر 198 رنزبنائے، پلیئرآف دی میچ آسٹریلیا کی بیتھ مونی نے 75رنزکی اننگزکھیلی۔ انگلینڈ کی سوفی ایکلسٹن اور لورین بیل دو دو وکٹیں لیں۔ جواب میں انگلش ویمن ٹیم 16 اوورزمیں 141رنزبناکرآوٹ ہوگئی۔ سوفیا ڈنکلے 59رنزبناکرنمایاں رہیں ۔