• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی شوٹنگ، نیوی کی برتری برقرار، سلیمان کا قومی ریکارڈ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) 32 ویں قومی شوٹنگ چیمپئن شپ میں 25میٹر اسٹینڈرڈ پسٹل مقابلے میں نیوی کے مقبول حسین اور عبدالقدوس نے سونے اور چاندی کے تمغے جیتے ۔ ٹیم ایونٹ میں بھی سونے کا تمغہ نیوی کے حصے میں آیا۔ دس میٹرز ایئر رائفل میں آرمی کے سلیمان خان قومی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔ ٹیم گولڈ میڈل آرمی کے حصے میں آیا۔ نیوی سونے کے14 چاندی کے 13اور کانسی کے چار تمغوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ دفاعی چیمپئن آرمی 27 میڈلز کے ساتھ دوسری اور پی اے ایف 10 میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔ 50 میٹر ویمن رائفل تھری پوزیشن کے انفرادی ایونٹ میں تینوں پوزیشنز نیوی کے نام رہیں ، ٹیم ایونٹ بھی نیوی نے جیت لیا۔

اسپورٹس سے مزید