• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، کسان بورڈ وسطی کا اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان

پشاور ( نیوزرپورٹر ) کسان بورڈ خیبر پختونخوا وسطی نے منسٹری آف نیشنل سکیورٹی اینڈ ریسرچ کے حالیہ فیصلے کے خلاف علم بغاوت بلند کیا جلد اسلام آباد میں دھرنا دینے اور صوبہ بھر کی کاشتکار تنظیموں کا گرینڈ جرگہ بلانے کا اعلان کیا گیا اور حالیہ فیصلے کو تمباکوں کے کاشتکاروں کے معاشی قتل عام کی سوچی سمجھی سازش قرار دیاہے ،    شیرگڑھ کے مقام پر شاہ اینڈ کو ہری چند روڈ میں کسان بورڈ خیبر پختونخوا وسطی کا ایک نمائندہ مشاورتی اجلاس کے پی وسطی کے صدر عبدالاکبر خان کی صدارت میں ہوا اجلاس کو بتایا گیا کہ منسٹری آف نیشنل سکیورٹی اینڈ ریسرچ کا حالیہ فیصلہ تمباکو کی فصل اور تمباکو انڈسٹری کی تباہی کے خلاف سوچی سمجھی سازش ہے پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے خاتمہ کا فیصلہ تمباکو انڈسٹری اور تمباکو کی فصل کو قانونی تحفظ سے محروم کرنا ہے اس فیصلے سے تمباکو ایکٹ 1968 ایم ایل او 482 کا خاتمہ ہو جائے گا تمباکو انڈسٹری کے ساتھ کے پی وسطی کے تقریبا 80 ہزار کے لگ بھگ لوگ براہ راست وابستہ ہیں اسی طرح تمباکو انڈسٹری کے ساتھ تقریبا 15 لاکھ کے قریب لوگوں کا روزگار وابستہ ہے یہ فیصلہ تمباکو کے ان 80 ہزار کاشتکاروں اور 15 لاکھ تمباکو انڈسٹری کے ساتھ دیگر مختلف واسطوں سے منسلک افراد کے بچوں کے معاشی قتل عام کی کوشش ہے ۔ان خیالات کا اظہار اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالاکبر خان ،رضون اللہ خاان صوبائی صدر کسان بورڈ خیبر پختونخوا ،نعمت خان ،علی حیدر خان ،قاسم شاہ ،آزاد خان بنگش اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات فرہاد علی خان نے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یہ حالیہ فیصلہ ہرگز منظور نہیں کسان بورڈ صوبہ بھر کے تمباکو کے کاشتکاروں کو ساتھ لے کر بھر پور مزاحمت کرے گا، اجلاس میں بہت جلد اسلام آباد میں منسٹری آف نیشنل سکیورٹی اینڈ ریسرچ کے حالیہ تمباکو کے کاشتکاروں اور ٹوبیکو انڈسٹری کش فیصلہ کے خلاف دھرنا دینے کے اعلان اور صوبہ بھر کی جملہ کاشتکار تنظیموں کا ایک گرینڈ جرگہ بلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا اجلاس میں میڈیا سوشل میڈیا اور دیگر تمام ذرائع سے اس ظالمانہ فیصلے کے خلاف مزاحمت کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔
پشاور سے مزید