• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ، للمہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کی درخواست پر حکام سے جواب طلب

پشاور (نیوز رپورٹر )پشاور ہائیکورٹ نے ریگی للمہ ماڈل ٹاون کے متاثرین کی جانب سے دائر درخواست پر کمشنر پشاور اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے اگلی پیشی پر تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل بنچ نے سراج الحق یوسفزئی اور دیگر کی رٹ درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت ریگی للمہ ٹاون کے متاثرین کی جانب سے ایاز خان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ریگی للمہ کے متاثرین کو الاٹمنٹ ہوئی ہے لیکن انکو ابھی تک قبضہ نہیں دیا گیا ، انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اس حوالے سے پہلے بھی عدالت نے فیصلے جاری کیے اور اس میں جرگے بھی ہوئے لیکن قبضہ پھر بھی نہیں ملا انہوں نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار فوری قبضہ چاہتے ہیں ، اس دوران عدالت کو بتایا گیا کہ اس حوالے سے کمشنر پشاور ڈویژن کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی بنائی گئی جو اس معاملے کو دیکھ رہی ہے عدالت نے مزید سماعت ملتوی کردی اور کمشنر پشاور اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے 14 دن کے اندر رپورٹ طلب کرلی۔
پشاور سے مزید