• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایل ایف کا عمران خان کی سزا کے خلاف مظاہرہ

پشاور(نیوزرپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی وکلاءتنظیم انصاف لائرز فورم نے عمران خان کو القادرٹرسٹ کیس میں14 سال قیداور اسکی اہلیہ کو7سال قید بامشقت کی سزاءکےخلاف پشاور ہائیکورٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور انکی سزاءکو انصاف کا خون کرنے کے مترادف قرار دیدیا۔ مظاہرے کی قیادت صوبائی رہنما آئی ایل ایف علی زمان،جنرل سیکرٹری وقار احمد ودیگرکررہے تھے جس میں سینئر وکلاءمحمد اجمل، سعداللہ خان مروت، شاہ فیصل الیاس ،سید بلال جان ،عمیراعظم صدر پشاور،وقارخان میدانی ودیگر شامل تھے۔وکلاءنے ہائیکورٹ سے باہرروڈ پر احتجاجی واک بھی کیا ۔مقررین نے کہاکہ عمران خان نے ہمیشہ آئین و قانون کی بالادستی کی بات کی ہے ،انکی سزامکمل طور پر غیر قانونی ہے۔عمران خان کی رہائی تک انصاف لائر فورم کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی۔
پشاور سے مزید