• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشین کی رہائشی خاتون کی بیٹی کا علاج کرانے کیلئے مالی مدد کی اپیل

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پشین کے علاقے حرمزئی کی رہائشی خاتون نے بلوچستان حکومت اور مخیر حضرات سے اپنی بیٹی کا علاج کرانے کیلئے معالی معاونت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بیٹی کے علاج پر 40 لاکھ روپے تک خرچہ آئے گا اور وہ بھاری اخراجات کی مالی استطاعت نہیں رکھتیں ۔ گزشتہ روز کوئٹہ پریس کلب کے سامنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا تعلق بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے حرمزئی سے ہے ان کے شوہر محکمہ پولیس میں ملازم تھے جن کا بیس سال قبل انتقال ہوا اب ان کی بیٹی شدید علیل ہیں اور ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ اس کے علاج پر 40 لاکھ روپے تک کا خرچہ آئے گا ، ہم دونوں ماں بیٹی ہی ایک دوسرے کا سہارا ہیں ۔ انہوں نے مخیر حضرات اور بلوچستان حکومت سے اپیل کی کہ ان کی بیٹی کے علاج میں مالی معاونت کی جائے ۔
کوئٹہ سے مزید