ملتان( سٹاف رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران اور انجمن تاجران شالیمار کالونی نے تاجررہنما عابد اکرم ہانس اور ان کی فیملی کو گھر میں گھس کر تشدد کرکے زخمی کرنےاور ان کی وراثتی جائیداد کو ہتھیانے کے لئے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کےملزمان کے خلاف پولیس کارروائی نہ ہونے پر شدید احتجاج کیا ہے پولیس حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور تاجررہنما اور ان کی فیملی کے جان و مال کو تحفظ دیا جائے ، بصورت دیگر تاجر راست اقدام پر مجبور ہو گے ۔تاجر رہنماؤں نے گزشتہ روز انجمن تاجران شالیمارکالونی کا ہنگامی اجلاس کیا، جس کی صدارت آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی سینئرنائب صدر محمداختر بٹ نےکی ، اجلاس میں آل پاکستان انجمن تاجران جنوبی پنجاب و ملتان کے صدر عارف فصیح اللہ ، انجمن تاجران شالیمار کالونی کے چئیرمین ملک منیرہانس ، نائب صدر عابد اکرم ہانس ، صدر ذیشان ، ملک طارق ہانس ، ملک رمضان سیال ، ڈاکٹر غلام شبیر ،رانا ارشاد ، محسن علی ،غلام عباس ، حسنین ہانس ، فہیم ہانس،چوہدری پرویز گجر،طیب خان،رانا ارشاد،رانا اویس،شفیق قریشی،شیخ عثمان،یعقوب مغل،فرحان زیدی،شعیب،چوہدری مٹھو گجر،ملک نواز،رانا عبدالرحمن،حق نواز،عنائت اللہ خان ،صبغت اللہ انصاری،نوید،ملک رمضان سیال، طارق عزیز اور وہاج قریشی و دیگر عہدے داروں و تاجروں نے شرکت کی۔