کراچی(پ ر)اوٹسوکا پاکستان کی فیکٹری نے اپنی سالانہ طے شدہ ضروری دیکھ بھال اور مشینوں کی سروس کوکامیابی کے ساتھ سرانجام دے کر پروڈکشن کا دوبارہ آغاز کیا ہے۔ اس قدم سے اوٹسو کا پاکستان نے جان بچانے والی دواؤں کی مسلسل فراہمی کے عزم کو مزید مستحکم کیا ہے۔ تاکہ مستقبل میں قوم کی خدمت پوری لگن سے جاری رکھی جاسکے۔