کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج، آئی ایم ایف سے پاکستان کے لئے 1.29 ارب ڈالر کی قسطیں منظور ہونے کے بعد مارکیٹ میں زبردست سرگرمی، مارکیٹ نے نئی تاریخ رقم کردی،کے ایس ای 100انڈیکس 1153 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 69 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبورکر گیا،56.31 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ،سرمایہ کاری مالیت 127 ارب 83 کروڑ 27 لاکھ روپے بڑھ گئی، کاروباری حجم بھی 31.76 فیصد زیادہ رہا، تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے 1.29 ارب ڈالر قرض منظوری کے بعد سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ،منگل کو مارکیٹ 577 پوائنٹس کے اضافے پر کھلی جس کے بعد دن بھر مارکیٹ میں تیزی کا رحجان غالب رہا اور اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 1153.14 پوائنٹس کے اضافے سے 168303.25 پوائنٹس سے بڑھ کر 169456.39 پوائنٹس پر آکر بند ہوا۔