• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے تمام محکموں میں بدعنوانی عروج پر ہے، سردار عبدالرحیم

کراچی (اسٹاف رپوٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے حکومت سندھ کی کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے تمام محکموں میں بدعنوانی عروج پر ہے اور وہاں ایسے لوگوں کو بٹھایا گیا ہے جیسے بلی کو دودھ کی چوکیداری پر بٹھایا گیا ہو۔ بدعنوانی کے خاتمے کے لئے سنجیدہ سیاسی ارادہ اور عملی اصلاحات کی اشد ضرورت ہے۔ انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر انہوں نے کہا کہ سندھ میں صحت عامہ اور تعلیم سمیت ہر شعبے میں رشوت کا راج ہے۔نوکریاں پیسے سے خریدی اور بیچی جاتی ہیں۔ تعلیمی اداروں میں ڈگریاں پیسے دے کر حاصل کی جاتی ہیں۔اسپتالوں میں ڈاکٹر دستیاب نہیں، دوائیاں پرائیویٹ میڈیکل اسٹوروں پر ہی ملتی ہیں۔انصاف بھی خریدا جا سکتاہے اور بغیر رشوت جائز کام بھی مُشکل کر دیا جاتا ہے۔ایریگیشن ڈپارٹمنٹ زمینوں کو فصل کے لئے پانی دینے کے عوض بھی رشوت لی جاتی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید