ملتان( سٹاف رپورٹر ) بیرون ملک سے آنے والے مسافر سے کسٹم حکام نے چار بوتل شراب برآمد کرلی ۔معلوم ہوا ہے کہ نجی ایئر لائن کی پرواز QR-618دوحا سے مسافروں کو لیکر ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچی تو دوران کلیئرنس کسٹم حکام نے ایک مسافر سید رحمان علی کو تحویل میں لیکر چار بوتل وائن برآمد کرلی کسٹم حکام نے شراب کی بوتلیں تحویل میں لیکر کاغذی کارروائی کے بعد مسافر کو گھر جانے کی اجازت دے دی ۔