• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم ہینڈز آرگنائزیشن کیجانب سے ویل چیئر،سفید چھڑی، آلہ سماعت تقسیم

ملتان(سٹاف رپورٹر ) مسلم ہینڈز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سو افراد کووہیل چیئر، پچاس افراد کو وائٹ سٹک،پچاس افراد کو آلہ سماعت دئیے گئے۔اس موقع پر مسلم ہینڈز ملتان زون کے ہیڈ محسن اسحا ق نے کہا کہ صاحب استطاعت لوگوں کو چاہیے غریب اور مستحق افراد کی مدد کرنے میں مسلم ہینڈز آرگنائزیشن کا ساتھ دیں۔تقریب میں مسلم ہینڈزملتان کا سٹاف محمد عارف، محمد عامر شہزاد، ثناء رباب،ارسلان شیروانی، منیب فاروق، محمد اویس، مسلم ہینڈز کنیڈاکا سٹاف،سپورٹس سٹاف شیخ عدنان نعیم، محبوب رحمن،عاصم رضا ودیگر شریک تھے۔
ملتان سے مزید