ملتان (سٹاف رپورٹر) جامعہ زکریا میں وزٹنگ لیکچرر کے لیے انٹرویو دینے والے امیدوار کے ساتھ ناروا سلوک، وائس چانسلر کودرخواست دے دی، تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی میں وزیٹنگ ٹیچرز کےلیے انٹرویو منعقد ہوئے، یونیورسٹی شعبہ آئی آر میں ایک خاتون امیدوار نے وائس چانسلر کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیاکہ وزٹنگ لیکچرر کے عہدے کے لیے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ نے مجھ سے ناروارویے کا مظاہرہ کیا، مذکورہ خاتون نے درخواست میں وائس چانسلر سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔