ملتان(سٹاف رپورٹر ) انجمن تاجران وہاڑی چوک چوڑی مارکیٹ کے نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وائس چیئرمین چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملک طاہر ڈوگر نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں چیئرمین بہادر علی، صدر فاروق قریشی، جنرل سیکرٹری رانا وسیم، نائب صدر عبدالوحید، فنانس سیکرٹری رانا زاہد اور جوائنٹ سیکرٹری محمد عمران شامل تھے۔تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان شہر کے سینیئر نائب صدر حاجی اصغر اکبر، ضلعی صدر چیمبر شیخ طاہر امجد، جنرل سیکرٹری ملتان شہر عزیز الرحمن انصاری، اشفاق چوہدری اور عبداللہ خان شامل تھے،اس موقع پر مہمانانِ خصوصی شیخ طاہر امجد، ملک طاہر ڈوگر، عزیز الرحمن انصاری اور حاجی اصغر اکبر نے مشترکہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد خواجہ محمد شفیق نے ہمیں ایمان اتحاد اور میرٹ پر کام کرنے کا سبق دیا۔تقریب سے نومنتخب صدر انجمن تاجران فاروق قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان پر جو اعتماد کیا گیا ہے وہ اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ وہاڑی چوک چوڑی مارکیٹ کے تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے، صفائی، سیکیورٹی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطے میں رہیں گے انہوں نے چیمبر آف سمال ٹریڈرز سے الحاق کا بھی اعلان کیا۔ تقریب میں حمزہ فاروق قریشی، رانا عدیل، سلمان قریشی، اویس قریشی، احمد قریشی، بلال قریشی، بابر قریشی، رانا زاہد، رانا اسحاق سراج، اعجاز صدیقی، رانا ماجد، رانا انور، چوہدری عمر، شیخ عرفان، رانا قیصر، فہیم صدیقی سمیت دیگر تاجروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔