• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی معیشت کااستحکام ،کسانوں کو ماڈرن ٹیکنالوجی دینا ہوگی، علی قاسم گیلانی

ملتان (سٹاف رپورٹر)محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں چوتھا سالانہ کانوکیشن کا انعقاد، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصف علی نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ فارغ التحصیل گریجویٹس ادارہ جاتی ترقی کا حصہ بنیں ۔ مہمانِ خصوصی ایم این اے سید علی قاسم گیلانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم قوموں کی تعمیرِ نو کی بنیاد ہے زرعی تعلیم قومی معیشت کے استحکام اور غذائی خودکفالت کے لیے مرکزی حیثیت رکھتی ہے کسانوں کو ماڈرن ٹیکنالوجی دینا ہوگی ،زرعی یونیورسٹی ملتان ریسرچ اور دیگر امور بہترین انداز میں سر انجام دے رہی ہے۔مجھے امید ہے کہ ڈگریاں حاصل کرنے والے سٹوڈنٹس اپنی ڈگریوں کو ملکی ترقی اور ریسرچ کے لیے بروئے کار لائیں گے ۔کانووکیشن کے دوران مجموعی طور پر 20 گولڈ میڈلز، 35 سلور میڈلز، جس میں پوسٹ گریجویٹ کے 13 میڈلز شامل ہیں، تقسیم کیے گیے جبکہ مختلف شعبہ جات سے 25 پی ایچ ڈی اسکالرز کو ان کی تحقیقی خدمات پر ڈگریاں عطا کی گئیں۔ ان تحقیقی کاموں میں فصلوں کی پیداوار، کلائمیٹ سمارٹ ایگریکلچر، فوڈ سیکیورٹی،تحفظِ نباتات اور ایگریکلچرل ویلیو چین ڈویلپمنٹ جیسے موضوعات شامل تھے۔رانا قاسم نون چیئرمین امور کشمیر کمیٹی نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی ملتان کا قیام ساؤتھ پنجاب کے لیے نعمت سے کم نہیں۔
ملتان سے مزید