• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اللّٰہ کی مخلوق کی خدمت اجر عظیم ہے ،مسز ارم مجاہد

ملتان (سٹاف رپورٹر) انرویل چناب کلب کی صدر مسز ارم مجاہد نے کہا ہے اللہ کی مخلوق کی خدمت ان کا خیال رکھنا ہماری اولین ذمہ داری ہے اور زندگی کا مقصد بھی یہی ہونا چاہیے آج کل کے مہنگائی کے دور میں کسی غریب کی ضروریات کو پورا کرنا اجر عظیم ہے اللہ تعالی کے دیے ہوئے پیسوں میں سے دکھی انسانیت کی خدمت کر کے دلی سکون ملتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسٹالیشن کی تقریب کے موقع پر نئے عہدے داروں کو بیچز لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر انرویل ڈسٹرکٹ 340 کی وائس چیئرمین شمائلہ شوکت نے نو منتخب صدر مسز ارم مجاہد کو کالر پہنایا جبکہ دیگر عہدے داروں کو صدر مسز ارم مجاہد نے بیجز لگائے ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین شمائلہ شوکت نے کہا کہ انرویل ڈسٹرکٹ 340 خواتین کی واحد تنظیم ہے جو کہ خواتین کے حقوق ان کے مسائل اور ان کی ضروریات کو پورا کر رہی ہے ۔
ملتان سے مزید