ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی غیر قانونی ذبح کے خلاف کریک ڈاؤن، عبد الحکیم میں گوشت مارکیٹ میں کارروائی، 220کلو مضر صحت گوشت تلف اورسلاٹر ہاؤس مالک کیخلاف ایف آئی آر درج کرادی گئی،تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم کی جانب سے گوشت مارکیٹ عبد الحکیم میں غیر قانونی سلاٹر ہاؤس پر کارروائی کی عمل میں لائی گئی۔ ویٹرنری ڈاکٹر کے مطابق گوشت انسانی صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ پایا گیا۔ رنگ تبدیل ہوا بدبودار اور باسی گوشت شہریوں کو فروخت کیا جانا تھا۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے مضر صحت گوشت موقع پر تلف کرکے سلاٹر ہاؤس مالک کیخلاف ایف آئی آر درج کروادی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ خوراک کے نام پر شہریوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے والوں کیخلاف کریک ڈؤن جاری رکھا جائے گا ۔