کراچی (اسٹاف رپورٹر) علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی کا کہنا ہے کہ حضرت مولا علی کی محبت ایمان کا بنیادی تقاضہ ہے، انہوں نے ان خیالات کا اظہارمحبان اعلیٰ حضرت بریلوی کے زیر اہتمام آرٹس کونسل کراچی میں مولائے کائنات کانفرنس سے خطاب میں کیا،جس کی صدارت پیر صاحب بھرچونڈی شریف میاں عبد الخالق نے کی،کانفرنس میں راول پنڈی سے پیر سید محمد حبیب الحق شاہ کاظمی، آستانہ عالیہ سیال شریف سے مفتی اعظم شوکت علی سیالوی، حافظ آباد سے بیرسٹر سید وسیم الحسن شاہ نقوی، حیدر آباد سے ڈاکٹر ابو الخير محمد زبیر، ناظم اعلی جماعت اھل سنت مولانا سید عبد الوہاب اکرم قادری، پیر سید اسد شاہ باپو، مفتی محمد نعیم مدنی، مفتی محمد نوید عباسی، پیر سید ازہر شاہ ہمدانی، سید بدر شاہ، سید سلمان گل، الحاج محمد نعیم نقشبندی، دو سو سے زائد علما و آئمہ مساجد اورشہر بھر سے ہزارہا عاشقان صحابہ و اہل بیت نے شرکت کی، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی نے کہا کہ حضرت مولا علی کی محبت ایمان کا بنیادی تقاضہ ہے، ان سے سچی محبت کرنے والے ہی آخرت میں کامیاب و کامران ہوں گے ،جبکہ مولا علی کا بغض نفاق ہے اور ایمان کے لیے زہر قاتل ہے، حضرت مولا علی کرم اللہ وجھہ الکریم کا ذکر اہل سنت و جماعت کا خصوصی شعار ہے اور یہ ذکر ان شاءاللہ تعالیٰ تاقیامت جاری وساری رہے گا ۔