• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر خزانہ کا مضمون ، کس لیول پر تھے، کہاں کھڑے ہیں، بتانے کی کوشش

کراچی (ٹی وی رپورٹ) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگ زیب کا عالمی اقتصادی فورم کے لئے لکھا گیامضمون پر جیو کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر وفاقی وزیر خزانہ خرم شہزادنے کہا کہ آرٹیکل کے کچھ خاص جو سیگمنٹ ہیں اگر ان کا جائزہ لیا جائے تو اس میں یہ بتانے کی کوشش کی گئی ہے کہ ہم نے کیا حاصل کیا ہے کس لیول پر ہم تھے آج ہم کہاں کھڑے ہیں اور ہم اس معیشت کو کیسے اصلاحات کے ذریعے پرائیویٹ سیکٹر کو سپورٹ کرنے کے ذریعے آگے لے کر جارہے ہیں یہ وہ بنیادی چیزیں ہیں جن کی بنیاد پر ہم نے معیشت کو ٹریک پر چڑھانا اور اس کا جو پوٹینشل ہے اس کو Unlock کرنا ہے اس آرٹیکل میں انٹرنیشنل آڈینس سے بھی یہی بات کہی گئی ہے کہ اس وقت پاکستان انفلیشن کے ایک ایسے پوائنٹ پر ہے جہاں اس نے ایک Strong Stability achievedکی ہے اور بڑی Hard earn stability ہے یہ استحکام اتنے آرام سے نہیں آیا ہے اس کی حکومت پاکستان نے اور عوام نے ایک بڑی قیمت ادا کی ہے اب اس استحکام کو ہم نے ایک Sustainbale Growth میں تبدیل کرنا ہے جو اسی صورت میں ممکن ہے جب انویسٹرز یہاں پر آئیں گے جو گلوبل کمیونٹی ہے اس کی نظریں پاکستان کی جانب ہوں گی۔
اہم خبریں سے مزید