واشنگٹن (رپورٹ، راجہ زاہد اختر خانزادہ) امریکا کے نومنٹخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بار حلف برداری کے دوران بائبل پر ہاتھ نہیں رکھا، جس سے کئی سوالات جنم لے رہے ہیں کہ کہ انہوں نے جان بوجھ کر ایسا کیا یا وہ یہ کرنا بھول گئے تھے، ناقدین کا کہنا ہے کہ کیا بائبل کو اس تقریب میں روایتی طور رکھا گیا تھا؟ گو کہ نو منتخب صدور کا حلف لیتے وقت بائبل پر ہاتھ رکھنا روایت ہے ، لیکن امریکا کے قانون کے مطابق یہ ضروری نہیں ہے۔ صدارتی تقریب حلف برداری کے دوران بوس وکنار کی روایت میں میلانیہ کا ہیٹ توجہ کا مرکز رہا، بوس وکنار کی روایت میں میلانیہ کا ہیٹ رکاوٹ بن گیا ، یہ روایت ہے کہ صدر اپنی اہلیہ کے ہونٹوں پر بوسہ دیتا ہے، لیکن اس بار صدر ٹرمپ کو بوس و کنار کی اس روایت کو نبھانے میں کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے حلف برداری کے وقت بائبل پر ہاتھ نہیں رکھا ، گو کہ نو منتخب صدور کا حلف لیتے وقت بائبل پر ہاتھ رکھنا روایت ہے ، لیکن امریکا کے قانون کے مطابق یہ ضروری نہیں ہے۔