• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائمنڈ سٹی کی بجلی کاٹ دی، ہزاروں مکین پریشان، کنڈوں کی وجہ سے منقطع کی، کے الیکٹرک

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مائی لینڈ بلڈراینڈ ڈیویلپرز کے پراجیکٹ ڈائمنڈ سٹی اسکیم 33نزدگلشن معمار کی بجلی کاٹ دی گئی ۔ہزاروں مکین پریشانی میں مبتلا ہیں۔اہل علاقہ کا سوال ہے کہ جب ہم اسٹار کسٹمر ہیں تو ہمیں کیوں سزا دی جارہی ہے جبکہ بلڈر اگر ڈیفالٹر ہے تو ہمارا کیا قصور ہے۔کے الیکٹرک کا کہنا ہے سوسائٹی میں نان پیمنٹ اور کنڈوں کی وجہ سے بجلی کاٹی گئی ہے۔واضح رہے کہ ڈائمنڈ سٹی کے 90فیصد صارف کے الیکٹرک کے اسٹار کسٹمر ہیں اسکے باوجود انہیں اندھرے میں ڈال دیاگیا۔یاد رہے کہ مائی لینڈ بلڈرز نے ڈائمنڈ سٹی کی اسٹریٹ لائٹس کی مد میں 32لاکھ سے زائد بل جمع نہیں کرایا ہے جبکہ اسٹریٹ لائٹس کا میٹر بھی نہیں ہے۔

ملک بھر سے سے مزید