• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر پیرزادہ قاسم اور ڈاکٹر محمد قیصر کو پروفیسر ایمریطس کے عہدے پر فائز کرنے کی منظوری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی زیر صدارت سنڈیکیٹ کااجلاس منگل کے روز وائس چانسلر سیکریٹریٹ جامعہ کراچی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں جامعہ کراچی کے سابق وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضاصدیقی اور سابق وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر محمد قیصرکو ان کی طویل تدریسی، تحقیقی وانتظامی خدمات کے اعتراف میں پروفیسرایمریطس کے عہدے پر فائزکرنے کی متفقہ منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ریفربیک کیسز کے حوالے سے ایک تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے کنوینررکن سنڈیکیٹ جامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر محمد قیصرجبکہ دیگر اراکین میں رکن سنڈیکیٹ جامعہ کراچی ورکن صوبائی اسمبلی سعدیہ جاوید اور رکن سنڈیکیٹ جامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر نصرت ادریس شامل ہیں۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیاکہ ریفربیک کیسز کے حوالے سے ممبرسنڈیکیٹ جامعہ کراچی شعیب احمد صدیقی ٹی اوآر مرتب کریں گے جو تمام اراکین سنڈیکیٹ کو ارسال کئے جائیں گے اور تمام اراکین سنڈیکیٹ کی سفارشات کے ساتھ اس کو سنڈیکیٹ میں پیش کیاجائے گا۔

ملک بھر سے سے مزید