راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)کرپٹ انتظامی افسران کے خلاف آج سے کمشنر آفس ایکشن شروع کرے گا جس محکمے کے کسی افسر کے خلاف کارروائی ہو گی تو اس محکمے کے سربراہ کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔جس تحصیل کے پٹواری یا ریونیو عملہ کے خلاف ایکشن لیا جائے گاوہاں کے اسسٹنٹ کمشنر کو اس سے زیادہ سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔اس بات کا اظہار کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے کمشنر آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سرکاری محکموں میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپناتے ہوئے انتظامی افسران کو بارہا اس بات کی ہدایت کی گئی ہے کہ بدعنوانی میں ملوث افراد کے خلاف تادیبی کارروائی عمل لائیں۔ اب اس ڈیڈ لائن کا خاتمہ ہو چکا اور اب کمشنر آفس خود ایسے عناصر کے خلاف کارروائی شروع کر رہاہے۔