• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2024، ضلع راولپنڈی کے پبلک ٹرانسپورٹرز نے 19071روٹ پرمٹ بنوائے

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) 2024میں ضلع راولپنڈی میں19ہزار71پبلک ٹرانسپورٹ نے نئے روٹ پرمٹ بنوائے اور تجدید کروائی جبکہ48ہزار80نے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کئے۔سیکرٹری آر ٹی اے راشد علی کے مطابق روٹ پرمٹ کی مد میں14 کروڑ36 لاکھ24 ہزار100روپے ریونیو حاصل ہوا۔ 2024میں4 ہزار135نئے روٹ پرمٹ بنوائے گئے ۔ 2023میں16 ہزار5سو2 گاڑیوں نے نئے روٹ پرمٹ حاصل کئے یا پرانے کی تجدیدکرائی جس سے11کروڑ52 لاکھ76ہزار7سو روپے سرکاری خزانے میں جمع ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ ویکس فٹنس سنٹر سےدو برسوں میں68ہزار 264 سرٹیفکیٹس جاری ہوئے۔2023میں 20 ہزار184تھےلیکن ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی آگاہی مہم اور آپریشن کے نتیجے میں گزشتہ برس سرٹیفکیٹس بنوانےوالوں کی تعداددوگنا سے بھی بڑھ گئی ۔
اسلام آباد سے مزید