• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں نئی سرد ہواؤں کی انٹری، کڑاکے کی سردی پڑنے کا امکان

کراچی (این این آئی) محکمہ موسمیات نے سرد ہواؤں کے نئے سلسلے سے کراچی کے شہریوں کو خبردار کردیا اور نئی سرد ہواؤں کی انٹری متوقع ہے جس سے کڑاکے کی سردی پڑنے کا امکان ہے ، شہر کا درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ پر آسکتا ہے ، صوبے کے دیگر مقامات پر مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر سمیت کراچی میں سردی کی لہربرقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہر میں سردی کی شدت میں معمولی کمی ہوئی اور کم سے کم درجہ حرارت 13.5ڈگری ریکارڈ ہوا۔محکمہ موسمیات نے جمعرات سے سرد ہواؤں کا سلسلہ شہر میں داخل ہونے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ پر آسکتا ہے۔ اس سسٹم کے تحت 21سے 23جنوری کے دوران سندھ کے شہر سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ اور دیگر مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے جب کہ صوبے کے دیگر مقامات پر مطلع ابر آلود رہ سکتا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید