• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں دو ارب ڈالر سرمایہ کاری کریں گے، سفیر آذربائیجان

اسلام آباد(جنگ نیوز) پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے کہا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تجارتی تعاون کو فروغ دینے کے لئے نئے اقدامات اور منصوبوں پر کام کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکرٹری جنرل یو بی جی ظفر بختاوری سے ان کے دفتر میں ملاقات کے موقع پر کیا۔اس موقع پر یو بی جی کی سنٹرل کور کمیٹی کے رکن احسن ظفر بختاوری، اور ایف پی سی سی آئی کے ایگزیکٹو ممبر وقار ظفر بختاوری بھی موجود تھے ۔ سفیر نے کہا کہ آذربائیجان کی حکومت پاکستان میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کی خواہش رکھتی ہے اور اس حوالے سے مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
اسلام آباد سے مزید