• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے ریزرویشن آفس میں خواتین سٹاف کو ہراساں کرنے کامعاملہ، فریقین کے تبادلے

اسلام آباد(عاطف شیرازی، نامہ نگار) راولپنڈی ریلوے ریزرویشن آفس میں خواتین سٹاف کو ہراساں کرنے کامعاملہ فریقین کے تبادلوں کے ذریعے نمٹا دیاگیا۔ ذرائع نےبتایاکہ خواتین سٹاف کی جانب سے ریزرویشن آفس کے میل سٹاف کی جانب سے ہراساں کرنے کی درخواست دی گئی تھی جس پر ڈپٹی ڈی ایس ریلوے حسین اللہ خان، ڈی سی او میاں فضل الہی اور ڈی ایس کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی بنائی گئی تھی ۔ تحقیقات کےنتیجہ میں ریزرویشن سپروائزر امتیاز علی کو راولپنڈی سے اسلام آباد قومی اسمبلی میں تعینات کر دیا گیا۔مجتبی علی اور ایمان عابد کو ہری پور، شیلا تبسم کو ڈی ایس آفس راولپنڈی، شمیم سلیم کو مارگلہ، کائنات کو چکلالہ اور احسان طارق کو مارگلہ تعینات کر دیا گیا ۔
اسلام آباد سے مزید