• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈویژن اورضلع کی سطح پردفاتر کی تعمیر کیلئے فنڈز مختص کیے جائیں گے،ڈی جی پی آر

لاہور(خصوصی نمائندہ)ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز غلام صغیر شاہد نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں ڈویژن اور ضلع کی سطح پر انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے دفاتر کی تعمیر کے لئے فنڈز مختص کئے جائیں گے۔ وہ محکمہ تعلقات عامہ گوجرانوالہ ڈویژن اور متعلقہ ضلعی انفارمیشن آفسز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ میڈیا کی تیز رفتار ترقی کے پیش نظر محکمہ کی جدید خطوط پر ری ویمپنگ وقت کی اہم ضرورت ہے۔